شیری رحمان کی پاکستان انڈر 19 ٹیم کو ایشیا کپ جیتنے پر مبارکباد

اسلام آباد۔21دسمبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو ایشیا کپ جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس کامیابی کو پوری قوم کے لیے بے پناہ فخر کا لمحہ قرار دیا ہے۔ اتوار کو یہاں جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ فائنل میں روایتی حریف بھارت کو فیصلہ کن انداز میں شکست دے کر قومی …

اسلام آباد۔21دسمبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو ایشیا کپ جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس کامیابی کو پوری قوم کے لیے بے پناہ فخر کا لمحہ قرار دیا ہے۔

اتوار کو یہاں جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ فائنل میں روایتی حریف بھارت کو فیصلہ کن انداز میں شکست دے کر قومی ٹیم نے ملک کے لئے فتح حاصل کی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا۔شیری رحمان نے بھارت کے خلاف فائنل میں شاندار 172 رنز کی اننگز کھیلنے پر سمیر منہاس کی بھرپور تعریف کی اور اسے پاکستان کی واضح فتح کی بنیاد قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ روایتی حریف کے خلاف بڑے مارجن سے حاصل ہونے والی یہ جامع فتح اس تاریخی کامیابی کو مزید یادگار بنا گئی۔