بیجنگ۔11نومبر (اے پی پی):چین کی خلائی ایجنسی (سی ایم ایس اے) نے کہا ہے کہ شینژو-20 خلاباز عملے کی واپسی کے مشن پر کام جاری ہے۔شنہوا کے مطابق سی ایم ایس اے نے بتایا کہ واپسی مشن کے موخر ہونے کے بعد ہنگامی ردعمل کے منصوبے اور اقدامات فوری طور پر فعال کر دیے گئے جبکہ شینژو-20 انسانی خلائی جہاز کا جامع سیمولیشن تجزیہ، جانچ اور حفاظتی جائزہ مکمل کیا …
شینژو-20 خلاباز عملے کی واپسی کے مشن پر کام جاری ہے، سی ایم ایس اے
بیجنگ۔11نومبر (اے پی پی):چین کی خلائی ایجنسی (سی ایم ایس اے) نے کہا ہے کہ شینژو-20 خلاباز عملے کی واپسی کے مشن پر کام جاری ہے۔شنہوا کے مطابق سی ایم ایس اے نے بتایا کہ واپسی مشن کے موخر ہونے کے بعد ہنگامی ردعمل کے منصوبے اور اقدامات فوری طور پر فعال کر دیے گئے جبکہ شینژو-20 انسانی خلائی جہاز کا جامع سیمولیشن تجزیہ، جانچ اور حفاظتی جائزہ مکمل کیا گیا تاکہ خلاباز عملے کی محفوظ واپسی کے نفاذ کے منصوبے کو حتمی شکل دی جا سکے۔
ایجنسی نے بتایا کہ تمام نظام مطلوبہ معیار کے مطابق مشترکہ ٹیسٹ کر رہے ہیں، جبکہ کلیدی مصنوعات کی حالت اور معیار کی تصدیق بھی کی جا رہی ہے۔ اسی دوران لینڈنگ سائٹ پر عملے کی واپسی کے لیے جامع مشقیں انجام دی جا رہی ہیں۔سی ایم ایس اے کے مطابق خلائی سٹیشن معمول کے مطابق کام کر رہا ہے اور بیک وقت دو خلاباز عملوں کی مدار میں موجودگی کی صلاحیت رکھتا ہے۔ شینژو-20 کا عملہ خلائی سٹیشن پر معمول کے مطابق فرائض انجام دے رہا ہے اور شینژو-21 کے عملے کے ساتھ مل کر مختلف سائنسی تجربات میں مصروف ہے۔









