صابر آباد کرک پولیس کی کارروائی، 32 سال سے روپوش اشتہاری گرفتار

صابر آباد کرک پولیس نے بدھ کے روز کارروائی کرتے ہوئے 32 سال سے روپوش اشتہاری کو گرفتار کر لیا جبکہ پولیس نے دوسرے ملزم کو غیر قانونی ریپیٹر اور ایمونیشن سمیت گرفتار کر لیا۔

پشاور۔ 15 جولائی (اے پی پی):صابر آباد کرک پولیس نے بدھ کے روز کارروائی کرتے ہوئے 32 سال سے روپوش اشتہاری کو گرفتار کر لیا جبکہ پولیس نے دوسرے ملزم کو غیر قانونی ریپیٹر اور ایمونیشن سمیت گرفتار کر لیا۔

تر جمان کرک پولیس کے مطابق صابر آباد پولیس نے ایک اہم کامیاب کاروائی میں پچھلے 32 سال سے روپوش مجرم اشتہاری کو گرفتار کر لیا اور دوسرے ملزم کو غیر قانونی ریپیٹر اور ایمونیشن سمیت گرفتار کر لیا۔ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر یوسف خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ صابر آباد راشد اللہ خان نے پولیس نفری کے ہمراہ صابر آباد کے دور افتادہ علاقے میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے سال 1994 سے قتل اور اقدامِ قتل کے مقدمے میں مطلوب 32 سال سے روپوش مجرم اشتہاری ممتاز کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار اشتہاری کو مزید قانونی کارروائی کیلئے تفتیشی ٹیم کے حوالے کر دیا گیا۔دوسری کارروائی کے دوران ایس ایچ او راشد اللہ خان نے دوسری کاروائی کے دوران ایک ملزم کو ایک عدد ریپیٹر اور ایمونیشن سمیت گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے برآمد ہونے والے غیر قانونی اسلحہ کو قبضہ پولیس میں لے کر اس کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔