پاک فوج ،ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ ’’آپریشن شعبان‘‘ جاری ہے،پانچ جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور 126 خارجی دہشت گرد جہنم واصل ہو چکے ہیں۔
پاک فوج ،ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ ’’آپریشن شعبان‘‘ جاری

مزید خبریں
راولپنڈی ۔15جولائی (اے پی پی):پاک فوج ،ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ ’’آپریشن شعبان‘‘ جاری ہے،پانچ جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور 126 خارجی دہشت گرد جہنم واصل ہو چکے ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسزکی فتنہ الخوارج کے خلاف علاقے میں موثرکارروائیاں جاری ہیں۔سکیورٹی فورسز کی جانب سے خارجیوں کوفضائی اور زمینی کارروائیوں کے ذریعے نشانہ بنایا جارہا ہے،سکیورٹی فورسزکی موثرکارروائیوں کے نتیجے میں خارجی دہشت گردوں کو بھاری نقصان کا سامنا ہے، سکیورٹی فورسزکی موثر کارروائیوں کے دوران مزید 3 دہشت گرد وں کے جہنم واصل ہونے کی مصدقہ اطلاعات ہیں، سکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کوکامیابی سے نشانہ بنایا گیا،آپریشن شعبان میں جہنم واصل ہونے والے دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 88 ہوگئی ہے،پانچ جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور 126 خارجی دہشتگرد جہنم واصل ہو چکے ہیں،سکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری رہے گا۔








