اسلام آباد۔3فروری (اے پی پی):ملک میں صارفین کے لئے قیمتوں کے عمومی اشاریےمیں جنوری کے دوران بھی نمایاں کمی کا رجحان جاری رہا ، جنوری میں صارفین کے لئے قیمتوں کا عمومی اشاریہ 2.4فیصد تک گرگیا ہے جو گزشتہ 9 برسوں میں کسی مہینے میں صارفین کے لئے افراط زر کی کم ترین شرح ہے۔ ادارہ شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جنوری میں صارفین کے لئے …
صارفین کے لئے قیمتوں کے عمومی اشاریےمیں جنوری کے دوران بھی نمایاں کمی کا رجحان جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔3فروری (اے پی پی):ملک میں صارفین کے لئے قیمتوں کے عمومی اشاریےمیں جنوری کے دوران بھی نمایاں کمی کا رجحان جاری رہا ، جنوری میں صارفین کے لئے قیمتوں کا عمومی اشاریہ 2.4فیصد تک گرگیا ہے جو گزشتہ 9 برسوں میں کسی مہینے میں صارفین کے لئے افراط زر کی کم ترین شرح ہے۔ ادارہ شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جنوری میں صارفین کے لئے قیمتوں کا عمومی اشاریہ 2.4 فیصد ریکارڈکیاگیا جو دسمبر میں 4.1 فیصد اور گزشتہ سال جنوری میں 28.3 فیصد تھا۔
شہری علاقوں میں صارفین کے لئے قیمتوں کا عمومی اشاریہ 2.7 فیصد ریکارڈکیاگیا جو دسمبر میں 4.4 فیصد اور گزشتہ سال جنوری میں 30.2 فیصد تھا۔ دیہی علاقوں میں صارفین کے لئے قیمتوں کا عمومی اشاریہ 1.9 فیصد تک گرگیا ہے جو دسمبر میں 3.6 فیصد اور گزشتہ سا ل جنوری میں 25.7 فیصد تھا۔ ماہ جنوری میں صارفین کے لئے قیمتوں کا حساس اشاریہ 0.7 فیصد تک گرگیا ہے جو دسمبرمیں 4.2 فیصد اور گزشتہ سا ل جنوری میں 36.2 فیصد تھا۔
ہول سیل پرائس انڈکس 0.6 فیصد ریکارڈکیاگیا جو دسمبر میں 1.9 فیصد اور گزشتہ سا ل جنوری میں 27 فیصد تھا۔ پی بی ایس کے مطابق شہری علاقوں میں نان فوڈ نان انرجی بنیادی افراط زر جنوری میں 7.8 فیصد ریکارڈکیاگیا جو دسمبر میں 8.1 فیصد اور گزشتہ سا ل جنوری میں 17.8 فیصد تھا۔ دیہی علاقوں میں نان فوڈ نان انرجی بنیادی افراط زر جنوری میں 10.4 فیصد ریکارڈکیا گیا جو دسمبر میں 6.2 فیصد اور گزشتہ سال جنوری میں 22.1 فیصد تھا۔ اعدادوشمار کے مطابق دسمبر کے مقابلہ میں جنوری میں اشیائے خوراک و مشروبات کی قیمتوں میں ماہانہ بنیادوں پر 0.58 فیصد اور جلدخراب ہونے والی اشیائے خوراک کی قیمتوں میں 13.74 فیصد تک کی کمی ریکارڈکی گئی۔
اعدادوشمار کے مطابق جنوری میں آلو کی قیمت میں 28.7 فیصد، ٹماٹر 20.7 ، تازہ سبزیاں 19.97، انڈے 14، پیاز 13.98، دال ماش 2.63، بیسن 2.40، دال چنا 1.11، گندم سے بنی مصنوعات 0.83، مشروبات 0.36، گندم 0.31، ڈرائی فروٹس0.10 ، دال مسور 0.07، مائع ہائیڈڑو کاربن 1.10، پوسٹل سروسز 1.09، بجلی کی قیمتیں 0.79 اور تعمیراتی سامان کی قیمتوں میں 0.33 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے ، اس کے برعکس چکن کی قیمت میں 35.26، دال مونگ 5.43، تازہ پھل5، کوکنگ آئل 3.91، چینی 3.90، بناسپتی گھی 2.61، شہد 1.67، سرسوں کا تیل 1.60، مکھن 1.32، تازہ دودھ 0.98، تیار خوراک 0.64، لوبیا 0.63 ، مچھلی 0.62، گوشت 0.29، آٹا 0.24 اور چاول کی قیمت میں 0.22 فیصد کا اضافہ ہوا۔








