صبح آٹھ بجے سے پی ٹی وی نے ٹیلی اسکول نشریات کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، وزارت تعلیم اور اطلاعات کے اشتراک سے شروع یہ منصوبہ وزیر اعظم عمران خان کے ملک میں تعلیم کے فروغ کے ویژن کا مظہر ہے،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد ۔ 14 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ صبح آٹھ بجے سے پی ٹی وی نے ٹیلی اسکول نشریات کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، وزارت تعلیم اور اطلاعات کے اشتراک سے شروع یہ منصوبہ وزیر اعظم عمران خان کے ملک میں تعلیم کے فروغ کے وژن کا مظہر ہے، کورونا وباء کے …

اسلام آباد ۔ 14 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ صبح آٹھ بجے سے پی ٹی وی نے ٹیلی اسکول نشریات کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، وزارت تعلیم اور اطلاعات کے اشتراک سے شروع یہ منصوبہ وزیر اعظم عمران خان کے ملک میں تعلیم کے فروغ کے وژن کا مظہر ہے، کورونا وباء کے باعث بچوں کا تعلیمی عمل معطل ہے، اس چینل کے ذریعے گھر بیٹھے بچے اور دیگر طالب علم تدریسی عمل سے استفادہ کریں گے، نشریات کا دورانیہ صبح 8 سے شام 6 بجے تک ہوگا۔ معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے منگل کو اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اول سے بارہویں جماعت تک کے طلباء اس سے مستفید ہوں گے، ٹیلی اسکول سے وہ بچے بھی فائدہ اٹھائیں گے جو کسی وجہ سے اسکول نہیں جا پاتے، گھر بیٹھے افراد کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کا یہ منصوبہ ملک بھرمیں خواندگی کے فروغ میں بھی اہم ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیلی اسکول کی نشریات سیٹلائٹ اور اینٹیا دونوں کے ذریعے دیکھی جا سکے گی، دور افتادہ علاقوں کے بچے اور طالب علم اس تدریس و تربیت کے عمل سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔