صحبت پور۔ 15 مارچ (اے پی پی):ضلعی پولیس صحبت پورکے پریس ریلیز کےمطابق صحبت پور پولیس تھانہ عادل پور کی کارروائی میں ایک مطلوب روپوش ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان و ڈی آئی جی نصیر آباد رینج محمد سلیم لہڑی کی خصوصی ہدایات پر ایس پی صحبت پور غلام حسین باجوئی کے احکامات پر عملدرآمدکرتے ہوئے زیر نگرانی ایس ڈی پی او اور ڈی پی او سنہڑی سرکل محمد زمان پندرانی اور ایس ایچ او پولیس تھانہ عادل پور محمد سلیمان گاجانی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرکے پولیس تھانہ عادل پور کو مطلوب روپوش ملزم امام بخش ولد محمد قاسم قوم ڈومکی کو حسبِ ضابطہ گرفتار کر لیا۔