صحبت پور پولیس کی جانب سے اے ون امتحانات کا انعقاد کیا گیا

63
Punjab Police
Punjab Police

صحبت پور۔ 11 فروری (اے پی پی):ضلعی پولیس صحبت پور کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ایس ایس پی صحبت پور انجینئر محمد یوسف کریم بھنگر کی نگرانی میں اے ون امتحان کا کامیابی سے انعقاد کیا گیا۔

انسپکٹر جنرل آف بلوچستان پولیس معظم جاں انصاری کے احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے ایس ایس پی صحبت پور انجینئر محمد یوسف کریم بھنگر کی نگرانی میں اے ون امتحانات کامیابی سے منعقد ہوٸے اور امتحانی عمل کے دوران فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے تھے تاکہ امتحان کا مرحلہ مکمل امن و سکون کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچے ۔

امتحان کے دوران پولیس آفیسران کی بھرپور شرکت رہی۔ تحریری امتحان کے ساتھ ڈرل اور انٹرویو کا بھی ٹیسٹ بھی کامیابی سے کیا گیا۔ جن میں امیدواروں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ امتحانی عمل بغیر کسی ناخوشگوار واقعے کے پرامن ماحول میں مکمل ہوا۔