صحت و تعلیم سمیت دیگر بنیادی ضروریات کو بہتر بنانا تمام انسانوں کی خواہش ہے ، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ۔10جنوری (اے پی پی):جنیوا میں اقوام متحدہ کےاسسٹنٹ سیکریٹری فیبریزیو ہاش چلڈ کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق وبا کی اس صورتِ حال میں دنیا بھر کے لوگوں کی سب سے بڑی خواہش یہ ہے کہ فوری طور پر علاج معالجے ، تعلیم ، پینے کے صاف پانی سمیت صحت و صفائی اور دیگر بنیادی ضروریات کے نظام کو بہتر بنایا جائے ۔ یہ رپورٹ اس …

اقوام متحدہ۔10جنوری (اے پی پی):جنیوا میں اقوام متحدہ کےاسسٹنٹ سیکریٹری فیبریزیو ہاش چلڈ کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق وبا کی اس صورتِ حال میں دنیا بھر کے لوگوں کی سب سے بڑی خواہش یہ ہے کہ فوری طور پر علاج معالجے ، تعلیم ، پینے کے صاف پانی سمیت صحت و صفائی اور دیگر بنیادی ضروریات کے نظام کو بہتر بنایا جائے ۔ یہ رپورٹ اس امر کی غماز ہے کہ آنے والے وقت میں دنیا کی سب سے زیادہ توجہ ماحولیات اور موسمیاتی مسائل پر ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مجموعی طور پر دنیا بھر کے لوگ روزگار ، انسانی حقوق کے تحفظ اور تنازعات کو کم کرنے کے حوالے سے بھی فکر مندی کا اظہار کر رہے ہیں ۔ وسطی و طویل مدتی نکتہ نظر دیکھتے ہوئے ۴۹ فی صد افراد مستقبل کے حوالے سے پر امید ہیں ۔ اس کے علاوہ اس حوالے سے ۹۷ فی صد افراد کا خیال ہے کہ عالمی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی تعاون اہم اور نا گزیر ہے ۔