اسلام آباد ۔ 27 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ صحت کا تباہ شدہ نظام پچھلی 30 سالہ مجرمانہ طرز حکومت کی عکاسی کرتا ہے، ہم اس شعبہ میں کافی بہتری لا چکے ہیں، وقت کی ضرورت ہے کہ ضرورت مند طبقوں کا سوچا جائے۔ جمعہ کو ٹویٹر پر اپنے پیغام میں زرتاج گل نے کہا کہ صحت کا تباہ …
صحت کا تباہ شدہ نظام پچھلی 30 سالہ مجرمانہ طرز حکومت کی عکاسی کرتا ہے، ہم اس شعبہ میں کافی بہتری لا چکے ہیں، وقت کی ضرورت ہے کہ ضرورت مند طبقوں کا سوچا جائے وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ صحت کا تباہ شدہ نظام پچھلی 30 سالہ مجرمانہ طرز حکومت کی عکاسی کرتا ہے، ہم اس شعبہ میں کافی بہتری لا چکے ہیں، وقت کی ضرورت ہے کہ ضرورت مند طبقوں کا سوچا جائے۔ جمعہ کو ٹویٹر پر اپنے پیغام میں زرتاج گل نے کہا کہ صحت کا تباہ شدہ نظام پچھلی 30 سالہ مجرمانہ طرز حکومت کی عکاسی کرتا ہے، ہم اسے کافی بہتر کر چکے ہیں اور قوم کیلئے ایک مضبوط نظام اب بن کر رہے گا کیونکہ ہمارا مقصد خدمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ ضرورت مند طبقوں کا سوچا جائے، نہ کہ مکار ثابت شدہ استحصالی قوتوں کو تباہ کاریاں پھیلانے کا موقع دیا جائے، جو اس قومی کرائسز کے وقت میں بھی سیاسی پوائنٹ سکورنگ سے باز نہیں آ رہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم انہیںرد کر چکی ہے اور ان کی مکروہ مفاد پرست طرز سیاست کو جان چکی ہے۔








