صدارتی انتخابات میں مبینہ مداخلت پر روس کے خلاف کارروائی کی جائے گی ،امریکی صدر

واشنگٹن ۔ 16 دسمبر (اے پی پی)امریکی صدر براک اوباما نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ امریکی صدارتی انتخابات میں مبینہ مداخلت کرنے پر روس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق انھوں نے یہ بات این پی آر سے بات کرتے ہوئے کہی۔ انھوں نے کہا ہمیں ایکشن لینے کی ضرورت ہے اور ہم لیں گے۔اس سے قبل وائٹ ہاوس کا کہنا تھا کہ …

واشنگٹن ۔ 16 دسمبر (اے پی پی)امریکی صدر براک اوباما نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ امریکی صدارتی انتخابات میں مبینہ مداخلت کرنے پر روس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق انھوں نے یہ بات این پی آر سے بات کرتے ہوئے کہی۔ انھوں نے کہا ہمیں ایکشن لینے کی ضرورت ہے اور ہم لیں گے۔اس سے قبل وائٹ ہاوس کا کہنا تھا کہ امریکی انتخابات کے دنوں میں ہونے والی ہیکنگ میں روسی صدر براہِ راست ملوث تھے۔وائٹ ہاوس کی جانب سے بیان جاری ہونے کے چند گھنٹوں بعد صدر اوباما نے کہا کہ میرے خیال میں اس بات پر کوئی شک نہیں کہ جب ایک غیر ملکی حکومت انتخابات کی ساکھ پر اثر انداز ہوتی ہے تو ہمیں ایکشن لینے کی ضرورت ہے اور ہم یہ کارروائی اپنی مرضی سے کریں گے۔صدر اوباما کا مزید کہنا تھا کہ پیوٹن اس حوالے سے ہمارے جذبات سے واقف ہیں کیونکہ میں نے ان سے براہ راست اس بارے میں بات کی ہے۔

Leave a Reply