صدارتی انتخابات کے نتائج نہیں مانتا ، افغان صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ

کابل ۔ 19 فروری (اے پی پی) افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ نے 28 ستمبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے اپنی کامیابی کا اعلان کیا۔ایران ٹی وی کے مطابق عبداللہ عبداللہ نے اپنے حامیوں اور انتخابی مہم کے کارکنوں کے درمیان اشرف غنی پر انتخابات میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اسے انتخابی نتائج کسی بھی طور قبول نہیں ہیں۔اس …

کابل ۔ 19 فروری (اے پی پی) افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ نے 28 ستمبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے اپنی کامیابی کا اعلان کیا۔ایران ٹی وی کے مطابق عبداللہ عبداللہ نے اپنے حامیوں اور انتخابی مہم کے کارکنوں کے درمیان اشرف غنی پر انتخابات میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اسے انتخابی نتائج کسی بھی طور قبول نہیں ہیں۔اس سے قبل عبداللہ عبداللہ کے انتخابی دفتر نے اعلان کیا تھا کہ وہ الیکشن کمیشن کے اعلان کردہ نتائج کو تسلیم نہیں کرتا ہے ۔عبداللہ عبداللہ کے انتخابی دفتر کے ترجمان فریدون خزون نے کہا کہ انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد کی ہر طرح کی صورتحال کی ذمہ داری الیکشن کمیشن پر عائد ہوگی ۔واضح رہے کہ افغانستان کی چیف الیکشن کمشنر حوا علم نورستانی نے گزشتہ روزکابل میں ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا تھاکہ محمد اشرف غنی50.44 فیصد ووٹ حاصل کرکے صدارتی انتخابات میں کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ عبداللہ عبداللہ نے 39.53 فیصد ووٹ حاصل کئے۔