اسلام آباد۔ 24 دسمبر (اے پی پی)آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے امت مسلمہ کو جسد واحد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر اور فلسطین میں ہمارے بھائیوں اور بہنوں پر ظلم و جبر کی وجہ سے پوری امت درد و کرب میں مبتلا ہے۔ کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں کو جبر و استبداد سے نجات دلانے کے لئے امت کے اندر اتحاد و یکجہتی کی …
صدرآزاد کشمیر سردار مسعود خان کی سعودی عرب کے علماءومذہبی رہنماﺅں کے وفد سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد۔ 24 دسمبر (اے پی پی)آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے امت مسلمہ کو جسد واحد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر اور فلسطین میں ہمارے بھائیوں اور بہنوں پر ظلم و جبر کی وجہ سے پوری امت درد و کرب میں مبتلا ہے۔ کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں کو جبر و استبداد سے نجات دلانے کے لئے امت کے اندر اتحاد و یکجہتی کی ضرورت جتنی اب ہے پہلے کبھی نہیں تھی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سعودی عرب کے علماءومذہبی رہنماﺅں کے چودہ رکنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفد جس میں سعودی عرب کے ممتاز مذہبی سکالر نائف بن حسن بن حسینی، حاجی امداد اور ولید پہنوربھی شامل تھے نے صدر آزادکشمیر سے کشمیر ہاﺅس اسلام آباد میں ملاقات کی اور ان سے جموں وکشمیر کی تازہ ترین صورتحال اور فلسطین سمیت دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں ہمارے بھائی اور بہنیں وہ ظلم وستم سہہ رہے ہیں جس کی نظیر پوری انسانی تاریخ میں نہیں ملتی۔ وہ اپنے گھروں میں قید کر دئیے گے ہیں جہاں انہیں زندگی کی بنیادی سہولتوں سے بھی محروم کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے جموں وکشمیر کو ایک کھلی جیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے جہاں عام شہریوں پر بدترین تشدد کیا جا رہا ہے اور نوجوانوں کو اپنے حقوق مانگنے پر زخمی، معذور اور بصارت سے محروم کیا جا رہا ہے۔ صدر آزادکشمیر نے کہا کہ کشمیری اپنی تاریخ کے تاریک ترین دور سے گزر رہے ہیں اور بھارت میں مودی حکومت ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کشمیریوں کو ان کی اپنی سرزمین پر بے گھر کرنے کے لئے ایسے قوانین نافذ کر رہی ہے جن کی وجہ سے کشمیری اپنا گھر بار چھوڑ کر ہجرت کرنے پر مجبور ہو جائیں اور ان کی زمینوں اور مکانوں میں بھارت سے ہندوﺅں کو لاکر آباد کیا جائے۔ صدر نے کہا کہ بھارت کی حکومت کی طرف سے حالیہ دنوں میں جو شہریت کا نیا قانون منظور کیا گیا ہے اس کے خلاف پورے بھارت کے شہری اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور اب ”ہم آزادی چاہتے ہیں“ کا نعرہ پورے بھارت میں گونج رہا ہے۔ صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ سعودی عرب دو مقدس مقامات کی سرزمین ہونے کے ناطے پورے عالم اسلام میں عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ حرمین الشریفین میں مقبوضہ جموں وکشمیر کے مسلمانوں کے مصائب و الام کے خاتمہ اور کشمیری کی آزادی کے لئے خصوصی دعائیں کی جائیں۔ صدر ریاست نے سعودی عرب کی حکومت کی طرف سے 2005ءکے زلزلے کے بعد متاثرین کی بحالی وآبادکاری کے لئے فراخ دلانہ امداد اور آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی کے جدید اور تمام سہولتوں سے آراستہ کیمپس کی تعمیر کے لئے مالی امداد فراہم کرنے پر خاص طور پر سعودی عرب کی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔







