اسلام آباد ۔ 22 نومبر (اے پی پی) آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے تنازعہ کشمیر کے پر امن حل اور کشمیر عوام کے حق خود ارادیت کی تسلسل کے ساتھ حمایت پر ترکی کی پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کے پارلیمنٹ کے ممبران نے بھارت کی طرف سے پانچ اگست کے یکطرفہ غیر قانونی اقدام اور اس کے بعد لاک ڈاو¿ن …
صدرآزاد کشمیر سردار مسعود خان کی پاکستان ترکی پارلیمنٹری فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کے صدر علی ساعین کے ساتھ گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 نومبر (اے پی پی) آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے تنازعہ کشمیر کے پر امن حل اور کشمیر عوام کے حق خود ارادیت کی تسلسل کے ساتھ حمایت پر ترکی کی پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کے پارلیمنٹ کے ممبران نے بھارت کی طرف سے پانچ اگست کے یکطرفہ غیر قانونی اقدام اور اس کے بعد لاک ڈاو¿ن پر جس طرح تشویش کا اظہار کیا اس پر پاکستان اور جموں وکشمیر کے عوام ترکی کی حکومت اور پارلیمنٹ کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ ترکی کی پارلیمنٹ کشمیر کے بحران کے انسانی اور انسانی حقوق کے پہلو کو تسلیم کرنے اور اسے اجاگر کرنے پر بھی شکریہ ادا کیا۔ یہاں موصولہ پریس ریلیز کے مطابق ترکی کی پارلیمنٹ کے نامور رکن اور پاکستان ترکی پارلیمنٹری فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کے صدر علی ساعین کے ساتھ ترکی کی گرینڈ پارلیمنٹ میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ اس سال ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے دوران ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کی طرف سے کشمیریوں کے حقوق اور کثیر الجہتی سفارتکاری کے ذریعے مسئلہ کشمیر کے حل پر زور دینے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ترک پارلیمان کے رکن علی ساعین نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے عوام باہمی بھائی چارے کے بند ھن میں بندھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے صدرآزاد کشمیر کو یقین دلایا کہ وہ اور ان کی پارلیمانی دوست کشمیری عوام کے مصائب و مشکلات کو مختلف قومی اور علاقائی فورمز پر اٹھاتے رہیں گے۔ صدر سردار مسعود خان نے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے بین الاقوامی کشمیر کانفرنس منعقد کرنے پر ترکی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس کانفرنس میں ترکی کی حکومت کے اعلیٰ عہدیداران کے علاوہ دنیا بھر سے ماہرین نے شرکت کر کے کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ کانفرنس کی کارروائی پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر سردار مسعود خان نے اس توقع کا اظہار کیا کہ اس بین الاقوامی کانفرنس کی سفارشات کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کے حصول، تنازعہ کے حل اور امن کے قیام کی کوششوں میں مدد گار ثابت ہوں گی۔ تنازعہ کشمیر کو دنیا کا سنگین مسئلہ قرار دیتے ہوئے صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارتی فوج کا مقبوضہ کشمیر میں فوجی آپریشن اور کشمیریوں پر نہ ختم ہونے والے مظالم دراصل ہندو تو ا کے نو فا شسٹ نظریہ کا شاخسانہ ہے جو نہ صرف کشمیری عوام بلکہ پاکستان اور بھارت کے مسلمان شہریوں کے لیے بھی ایک بہت بڑا خطرہ ہے۔ بعد ازاں ترکی میں زیر تعلیم غیر ملکی طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ اسلام امن کا مذہب ہے اور مسلمانوں کی موجودہ زبوں حالی کا سبب ان کے اندر پایا جانا تفرقہ اور عدم اتحاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی تہذیب و تمدن کئی صدیوں تک دنیا میں ایک نا قابل تسخیر طاقت رہی لیکن نو آبادیاتی نظام کے خاتمہ کے بعد سیاسی عدم استحکام کے نتیجہ میں مسلمانوں کی اجتماعی طاقت کمزور پڑ گئی۔ انہوں نے کہا کہ اب ایک بار پھر نشاة ثانیہ اور عظمت رفتہ کی بحالی کا عمل اور مسلم دنیا کے درمیان باہمی تعاون کا ایک نیا رجحان پیدا ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عصمہ کو پر و جیسی تنظیمیں اسلامی احیاء میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ صدر آزاد کشمیر نے طلبہ کو بتایا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو ان کی مسلم شناخت کی وجہ سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام بھارت کی نو لاکھ فوج کے رحم و کرم پر ہیں جنہیں غیر ملکی قابض فوج شہید، معذور، آنکھوں کی بصارت سے محروم کر رہی ہے اور ہزاروں مسلمان نوجوانوں کو گرفتار کر کے ان پر جسیلوں پر تشدد کر رہی ہے۔ ہم بار بار بین الاقوامی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ظلم و ستم بند کرائے ور کشمیریوں کو ان کا بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حق خود ارادیت دے۔ انہوں نے دنیا بھر کے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور انسانی حقوق کونسل پر اپنے ملکوں کی قومی پارلیمانز کے ذریعے دباو¿ بڑھا کر مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلمانوں کی قتل و غارت گری بند کرانے اور سیاسی و سفارتی ذرائع سے مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کا راستہ تلاش کرنے کا مطالبہ کریں۔ اس موقع پر طلبہ نے صدر آزاد کشمیر کو یقین دلایا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنی آواز بلند کریں گے۔ صدر سردار مسعود خان نے عصمہ کوپرو کے چیئرمین اور تنظیم کے بورڈ کے ممبران سے بھی ملاقات کی۔








