صدرآصف علی زرداری کی سوات کے علاقے کبل میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت،قیمتی جانوں کے ضیائع پر اظہار افسوس

"صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سوات کے علاقے کبل میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔”

اسلام آباد۔2اگست (اے پی پی):صدرِمملکت آصف علی زرداری نے سوات کے علاقے کبل میں ہونے والےخودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جبکہ شہداءکے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

صدر مملکت نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاکی اور متعلقہ اداروں کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔اتوار کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرآصف علی زرداری نے کہا کہ دہشت گرد امن، قومی یکجہتی اور ریاستی رٹ کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوششوں میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے،خیبر پختونخوا پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں،واقعے کی جامع تحقیقات کر کے دہشت گردی کے ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔