بغداد ۔22دسمبر (اے پی پی):صدرمملکت آصف علی زرداری نے بغداد میں زیاراتِ مقدسہ پر حاضری دی اور امتِ مسلمہ کے امن، اتحاد اور سلامتی کے لیے دعا کی۔پیر کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے حضرت شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کے مزار پر فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے کاظمیہ مقدسہ میں امامِ موسیٰ الکاظمؑ اور امامِ محمد التقیٰ الجوادؑ کے روضوں پر حاضری دی …
صدرمملکت آصف علی زرداری کی بغداد میں زیاراتِ مقدسہ پر حاضری، امتِ مسلمہ کے امن، اتحاد اور سلامتی کے لیے دعا کی

مزید خبریں
بغداد ۔22دسمبر (اے پی پی):صدرمملکت آصف علی زرداری نے بغداد میں زیاراتِ مقدسہ پر حاضری دی اور امتِ مسلمہ کے امن، اتحاد اور سلامتی کے لیے دعا کی۔پیر کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے حضرت شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کے مزار پر فاتحہ خوانی کی۔

انہوں نے کاظمیہ مقدسہ میں امامِ موسیٰ الکاظمؑ اور امامِ محمد التقیٰ الجوادؑ کے روضوں پر حاضری دی ،صدر مملکت نے روضۂ کاظمیہ میں امتِ مسلمہ کے امن، اتحاد اور سلامتی کے لیے دعا کی اور وہاں زائرین کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے۔صدر مملکت نے آئمۂ اہلِ بیتؑ کی تعلیمات کو علم، صبر، حکمت اور اخلاقی قوت کا دائمی سرچشمہ قرار دیا۔
انہوں نے امامِ اعظم ابو حنیفہؒ کے مزار پر بھی حاضری دی۔صدر آصف علی زرداری نے تمام مزارات کے منتظمین اور مبلغین سے بھی ملاقاتیں کیں۔








