اسلام آباد۔20مارچ (اے پی پی):صدرمملکت آصف علی زرداری نے جشن نوروز پر نوروز منانے والوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دعا ہے کہ یہ خوشی کا موقع قوموں کی برادری میں نئی امید، خوشحالی اور اتحاد لائے۔
بدھ کو اپنے ٹویٹ میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ میں نوروز کی قدیم اور پیاری روایت کو منانے والے تمام لوگوں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں،
دعا ہے کہ یہ خوشی کا موقع قوموں کی برادری میں نئی امید، خوشحالی اور اتحاد لائے۔ انہوں نے کہا کہ آئیے نوروز کی روح کو اپنائیں اور امن، ہمدردی، اتحاد اور مہربانی کے پیغام کو فروغ دیں۔