صدرمملکت داکٹر عارف علوی کا مصر کے چرچ میں آتشزدگی کے واقعے میں جانی نقصان پر اظہار افسوس

پاکستانی قوم رواداری، اتحاد اور عظمت کی نئی تاریخ رقم کریں، صدر مملکت عارف علوی

اسلام آباد۔15اگست (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پیر کو مصر کے شہر گیزا میں چرچ میں آتشزدگی کے واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور اس ناخوشگوار واقعے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں صدر نے سوگوار خاندانوں اور مصر کی حکومت سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔