پشاور۔30دسمبر(اے پی پی)قومی اسمبلی میں فاٹاکے پارلیمانی لیڈر حاجی شاہ جی گل آفریدی کی قیادت میں فاٹاپارلیمنٹیرینز کے ایک وفد نے جمعہ کے روز گورنرہا¶س پشاور میں صدرمملکت ممنون حسین سے ملاقات کی۔ گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا بھی اس موقع پر موجود تھے۔دریں اثناءصوبائی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی راہنما سردار اورنگزیب نلوٹھاکی قیادت میں صوبائی اسمبلی کے اراکین کے ایک وفد نے بھی صدرمملکت ممنون حسین سے ملاقات …
صدرمملکت ممنون حسین سے فاٹاپارلیمنٹرینزواراکین صوبائی اسمبلی کی ملاقات

مزید خبریں
پشاور۔30دسمبر(اے پی پی)قومی اسمبلی میں فاٹاکے پارلیمانی لیڈر حاجی شاہ جی گل آفریدی کی قیادت میں فاٹاپارلیمنٹیرینز کے ایک وفد نے جمعہ کے روز گورنرہا¶س پشاور میں صدرمملکت ممنون حسین سے ملاقات کی۔ گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا بھی اس موقع پر موجود تھے۔دریں اثناءصوبائی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی راہنما سردار اورنگزیب نلوٹھاکی قیادت میں صوبائی اسمبلی کے اراکین کے ایک وفد نے بھی صدرمملکت ممنون حسین سے ملاقات کی۔ وہ کچھ دیرصدر کے ساتھ رہے اورصوبے اور فاٹا کے عوام کو درپیش بعض مسائل سے آگاہ کیا۔ وفودنے صوبے اور فاٹاکے عوام کو ترقی کے قومی دھارے میں لانے کیلئے قبائلی عوام کی مرضی سے فاٹا میں اصلاحات کے حوالے سے حکومتی اقدامات کوسراہااور اس ضمن میں بعض تجاویز بھی پیش کیں۔صدرمملکت ممنون حسین نے وفد کی معروضات غور سے سنیں اور ان کے حل کیلئے بھر پورتعاون کا یقین دلایا۔








