صدرمملکت ممنون حسین کی بحرین کے وزیرخارجہ شیخ خالد بن احمد بن محمد الخلیفہ سے گفتگو

114
APP104-06 ISLAMABAD: February 06 - Foreign Minister of Bahrain, Shaikh Khalid Bin Ahmed Bin Mohamed Al Khalifa called on President Mamnoon Hussain at the Aiwan-e-Sadr. APP

اسلام آباد ۔ 06 فروری (اے پی پی) صدرمملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان بحرین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے جو مشترکہ تاریخ ، اقدار اورثقافت سے عبارت اور باہمی اعتماد اور افہام وتفہیم پرمبنی ہیں۔ وہ بحرین کے وزیرخارجہ شیخ خالد بن احمد بن محمد الخلیفہ سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے پیرکو ایوان صدرمیں ان سے ملاقات کی۔ وزیراعظم کے مشیربرائے خارجہ امور سرتاج عزیز، بحرین میں پاکستان کے سفیرجاوید ملک اور پاکستان میں بحرین کے سفیرمحمد ابراہیم محمد عبدالقادربھی اس موقع پرموجود تھے۔ صدرمملکت نے کہا کہ پاکستان اوربحرین کے درمیان دوستانہ تعلقات باہمی طور پرمفید اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری شراکت داری کےلئے شاندار بنیاد فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کا حجم موجود ہ صلاحیت سے ہم آہنگ نہیں۔ انہوں نے دونوں ممالک کے مفاد میں تجارتی حجم میں اضافے کی ضرورت پر زوردیا۔ صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید تقویت دینے کےلئے کاروباری سطحوں پرباقاعدہ دوطرفہ روابط ناگزیر ہیں۔