اسلام آباد۔25جون (اے پی پی):صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے ترکی کے عظیم اسلامی اسکالر اور صوفی شیخ محمود آفندی کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہارکیاہے۔
ہفتہ کو جاری بیان میں صدرمملکت نے کہا کہ ترکی کے عظیم اسلامی اسکالر اور صوفی شیخ محمود آفندی کے انتقال پرانہیں انتہائی صدمہ ہوا۔صدرنے کہاکہ شیخ محمود آفندی کی ساری زندگی اسلام کی احیاء اور خدمت میں گزری ہے ۔شیخ محمود آفندی ہزاروں علماء کے استاد تھے۔
صدرمملکت نے مرحوم کے خاندان اور ترکی کے عوام سے ِ تعزیت کا اظہارکیا۔