اسلام آباد۔15مارچ (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے لاچی، کوہاٹ میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر خیبرپختونخوا پولیس اور سی ٹی ڈی کے افسران اور اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے ۔ اتوار کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں دہشتگردی کرنے والے خوارجیوں اور 6 دہشت گردوں کا خاتمہ …
صدرِ آصف علی زرداری کا لاچی میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔15مارچ (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے لاچی، کوہاٹ میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر خیبرپختونخوا پولیس اور سی ٹی ڈی کے افسران اور اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے ۔
اتوار کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں دہشتگردی کرنے والے خوارجیوں اور 6 دہشت گردوں کا خاتمہ امن کے قیام کےلئے ایک اہم پیش رفت ہے ۔
انہوں نے پولیس اور سی ٹی ڈی کے بہادر جوانوں کی پیشہ وارانہ مہارت اور جرات کو سراہا ہے ۔








