اسلام آباد۔21دسمبر (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو ایشیا کپ جیتنے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف فائنل میں شاندار فتح نوجوان کھلاڑیوں کی محنت، نظم و ضبط اور عزم کا ثبوت ہے۔اتوار کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ انڈر 19ٹیم کی کامیابی پوری قوم …
صدرِ آصف علی زرداری کی ٍ پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو ایشیا کپ جیتنے پر دلی مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔21دسمبر (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو ایشیا کپ جیتنے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف فائنل میں شاندار فتح نوجوان کھلاڑیوں کی محنت، نظم و ضبط اور عزم کا ثبوت ہے۔اتوار کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ انڈر 19ٹیم کی کامیابی پوری قوم کے لیے فخر اور خوشی کا باعث ہے۔
صدرِ مملکت نے کپتان، کھلاڑیوں اور کرکٹ بورڈ کی اجتماعی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کی یہ جیت آنے والے عالمی مقابلوں کے لیے امید کی کرن ہے۔صدرِ مملکت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو نوجوان ٹیلنٹ کی سرپرستی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور کوچنگ اسٹاف کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔انہوں نے کہا کہ قوم کی دعائیں اور حمایت نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ ہیں۔








