صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ جمعہ کو ایوانِ صدر کے پریس وِنگ کے مطابق صدر مملکت نے مستونگ، کوئٹہ، قلات اور سبی میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

انہوں نے فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج سے وابستہ دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائیوں کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ صرف اس سال بلوچستان میں 1188 سے زائد دہشت گردوں کی ہلاکت پاکستان کو درپیش خطرات اور سکیورٹی فورسز کی استعداد کی دلیل ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ملک سے غیر ملکی سرپرستی اور معاونت سے ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کا پختہ عزم ہے۔