صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

اسلام آباد۔7جون (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

اتوار کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت نے گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم 27خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔صدر مملکت نے کہا کہ شہید ملک سیف اللّہ داوڑ کے قاتلوں کے خلاف کامیاب کارروائی دہشت گردی کے خلاف جاری قومی جدوجہد میں اہم پیش رفت ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہے۔