صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے مردان کے قریب پاک فضائیہ کے تربیتی طیارے کے حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا پاک فضائیہ کے تربیتی طیارے کے حادثے پر اظہار افسوس
اسلام آباد۔15جون (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے مردان کے قریب پاک فضائیہ کے تربیتی طیارے کے حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔پیر کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان میں صدرِ مملکت نے حادثے میں فلائٹ لیفٹیننٹ محمد قاسم عبداللّٰہ اور لیفٹیننٹ طٰہٰ عباسی کی شہادت پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔صدر آصف علی زرداری نے شہداء کے درجاتِ کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
صدر مملکت نے کہا کہ قوم وطن کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔









