صدرِ مملکت نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (ری آرگنائزیشن) ترمیمی بل 2025 کی منظوری دےدی

اسلام آباد۔7ستمبر (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (ری آرگنائزیشن) ترمیمی بل 2025 کی منظوری دےدی ہے۔ اتوار کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق قومی اسمبلی نے 12 اگست 2025 کو پانچ پرائیویٹ ممبرز بلز کے ساتھ بل کی منظوری دی تھی۔ بل کے ذریعے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے ڈھانچے اور گورننس کو مزید موثر بنایا …

اسلام آباد۔7ستمبر (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (ری آرگنائزیشن) ترمیمی بل 2025 کی منظوری دےدی ہے۔ اتوار کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق قومی اسمبلی نے 12 اگست 2025 کو پانچ پرائیویٹ ممبرز بلز کے ساتھ بل کی منظوری دی تھی۔

بل کے ذریعے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے ڈھانچے اور گورننس کو مزید موثر بنایا جائے گا۔ ترمیم کا مقصد ادارے کی تنظیم نو اور بہتر کارکردگی کو یقینی بنانا ہے۔ بل کی منظوری صحت کے شعبے میں اصلاحات اور ادارہ جاتی بہتری کی سمت اہم قدم ہے۔