اسلام آباد۔3اپریل (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما رئیس غلام قادر مری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو ایوانِ صدر کے پریس وِنگ کے مطابق صدرِ مملکت نے مرحوم کی جماعت اور جمہوری جدوجہد کےلئے خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ رئیس غلام قادر مری نے عوامی خدمت اور پارٹی کے استحکام …
صدرِ مملکت کا پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما رئیس غلام قادر مری کے انتقال پر اظہار افسوس

مزید خبریں
اسلام آباد۔3اپریل (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما رئیس غلام قادر مری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو ایوانِ صدر کے پریس وِنگ کے مطابق صدرِ مملکت نے مرحوم کی جماعت اور جمہوری جدوجہد کےلئے خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ رئیس غلام قادر مری نے عوامی خدمت اور پارٹی کے استحکام کے لیے قابلِ قدر کردار ادا کیا۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ صدرِ مملکت نے اللّہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی، مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔








