صدر آزادکشمیر سردار محمد مسعود خان کا ملاقاتوں میں اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان نے سپین کی سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں اور ممبران پارلیمنٹ پر زور دیا کہ وہ اپنی جماعتی اور پارلیمانی سطح پر مسئلہ کشمیر کو زیر بحث لائیں اور وہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں رکوانے کے لیے بھارت پر سفارتی دباﺅ ڈالا جائے، مسئلہ کشمیر 70 سال سے اقوام متحدہ کے ایجنڈے کا …

اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان نے سپین کی سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں اور ممبران پارلیمنٹ پر زور دیا کہ وہ اپنی جماعتی اور پارلیمانی سطح پر مسئلہ کشمیر کو زیر بحث لائیں اور وہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں رکوانے کے لیے بھارت پر سفارتی دباﺅ ڈالا جائے، مسئلہ کشمیر 70 سال سے اقوام متحدہ کے ایجنڈے کا حصہ ہے ۔ اور یہ قانونی اور جغرافیائی لحاظ سے بھارت کا کبھی حصہ نہیں بن سکتا ۔ اتوار کو یہاں موصول ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق صدر آزاد کشمیر نے بار سلونا میں حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے رہنماﺅں اور ارکان صوبائی و مرکزی اسمبلی سے ملاقاتیں کیںاور مسئلہ کشمیر کے حل میں تعاون اور مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی اور انسانیت کے خلاف جرائم رکوانے کی اپیل کر دی ۔ صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ سپین ترقی یافتہ یورپ کا اہم حصہ ہے ۔

Leave a Reply