صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان کا ویانا آسٹریا میں انٹرنیشنل پیس سٹیڈیز کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 28 مئی (اے پی پی)صدر آزادجموں وکشمیر سردار مسعود خان نے جنوبی ایشیاءمیں مکمل طور پر امن قائم کرنے ،غیر مشروط طور پر تمام مسائل بالخصوص مسئلہ کشمیر کو مذاکرات اور ثالثی کے ذریعے اقوام متحدہ کے فریم ورک کے اندر رہتے ہوئے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔یہاں موصولہ پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوںنے پیر کو ویانا آسٹریامیں ڈپلومیٹک …

اسلام آباد ۔ 28 مئی (اے پی پی)صدر آزادجموں وکشمیر سردار مسعود خان نے جنوبی ایشیاءمیں مکمل طور پر امن قائم کرنے ،غیر مشروط طور پر تمام مسائل بالخصوص مسئلہ کشمیر کو مذاکرات اور ثالثی کے ذریعے اقوام متحدہ کے فریم ورک کے اندر رہتے ہوئے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔یہاں موصولہ پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوںنے پیر کو ویانا آسٹریامیں ڈپلومیٹک اکیڈمی میں اکیڈمک کونسل آن یونائیٹڈ نیشنز سسٹم کے زیر اہتمام منعقدہ انٹرنیشنل پیس سٹیڈیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صدر مسعود خان نے شرکاءکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ پاکستان اور بھارت میں اقوام متحدہ کا فوجی مبصر گروپ خطے میں لائن آف کنٹرول کی نگرانی کرنے کے لئے تعینات کیا گیا ہے تاہم اسے مزید فعال اور موثر بنانے کی ضرورت ہے ۔ جنوبی ایشیاءمیں جاری بنیادی تنازعہ”مسئلہ کشمیر“ کے حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے صدر نے کہا ہے کہ مسئلہ دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے اور جموں وکشمیر کےلوگوں کے بنیادی انسانی حقوق کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ان کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کو حل کیا جانا چاہیے ۔