اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان، آزادکشمیر اور ترک حکومت اور عوام کے گہرے ہمدردانہ اور برادرانہ تعلقات ہیں، جو مذہبی ، سیاسی ، تاریخی اور ثقافتی بنیادوں پر قائم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ترکی کی سلچک یونیورسٹی کے وائس ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر حسین کارہ سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے پیر کو یہاں …
صدر آزادکشمیر کی ترک یونیورسٹی کے وائس ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر حسین کارہ سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان، آزادکشمیر اور ترک حکومت اور عوام کے گہرے ہمدردانہ اور برادرانہ تعلقات ہیں، جو مذہبی ، سیاسی ، تاریخی اور ثقافتی بنیادوں پر قائم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ترکی کی سلچک یونیورسٹی کے وائس ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر حسین کارہ سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے پیر کو یہاں ایوان صدر کشمیر ہاﺅس اسلام آباد میں صدر ریاست سے ملاقات کی۔ پروفیسر ڈاکٹر حسین کارہ نے حال ہی میں پونچھ یونیورسٹی راولاکوٹ کا دورہ بھی کیا اور یونیورسٹی آف پونچھ کی انتظامیہ کے ساتھ سلچک یونیورسٹی کے طلباءو فیکلٹی ایکسچینج پروگرام کے حوالے سے ایک معاہدہ پر بھی دستخط کئے۔ اس پروگرام کے تحت پونچھ یونیورسٹی کے طلباءو فیکلٹی ممبران کو شعبہ انجینئرنگ ، سائنسز اور ایگریکلچر وغیرہ میں سلچک یونیورسٹی میں پڑھنے اور تربیت حاصل کرنے کے مواقع ملیں گے۔








