صدر آزاد جموں وکشمیر مسعود خان کی الشفاءانٹرنیشنل ہسپتال میں سردار سکندر حیات خان کی عیادت

اسلام آباد ۔29اپریل (اے پی پی) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے الشفاءانٹرنیشنل ہسپتال میں اتوار کو سابق صدر و وزیر اعظم آزادکشمیر سردار سکندر حیات خان کی عیادت کی ۔صدر آزاد جموں وکشمیر کچھ دیر ان کے ساتھ رہے اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ اس موقع پر صدر نے ڈاکٹروں سے ان کے علاج کے متعلق بی دریافت کیا اور ہدایت کی کہ …

اسلام آباد ۔29اپریل (اے پی پی) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے الشفاءانٹرنیشنل ہسپتال میں اتوار کو سابق صدر و وزیر اعظم آزادکشمیر سردار سکندر حیات خان کی عیادت کی ۔صدر آزاد جموں وکشمیر کچھ دیر ان کے ساتھ رہے اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ اس موقع پر صدر نے ڈاکٹروں سے ان کے علاج کے متعلق بی دریافت کیا اور ہدایت کی کہ انہیں بہترین طبعی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ اس موقع پر سردار سکندر حیات خان کے صاحبزادے وزیر مال آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار فاروق سکندر خان بھی موجود تھے۔

مزید خبریں