عالمی بینک نے ینگ پروفیشنلز پروگرام کیلئے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلی

عالمی بینک نے ینگ پروفیشنلز پروگرام کیلئے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلیں۔

اسلام آباد۔2ستمبر (اے پی پی):عالمی بینک نے ینگ پروفیشنلز پروگرام کیلئے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلیں۔

بینک گروپ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پروگرام باصلاحیت اور ابھرتے ہوئے نوجوانوں کے لیے عالمی ترقی کے مشن میں اپنا حصہ ڈالنے کا سنہری موقع ہے۔بیان کے مطابق پروگرام ان پرعزم نوجوانوں کے لیے تیار کیا گیا ہے جو بین الاقوامی ترقی کے میدان میں کچھ کر دکھانے کا جذبہ رکھتے ہیں۔ اس کے تحت سلیکشن کا عمل انتہائی سخت اور بین الاقوامی سطح پر مسابقتی ہوتا ہے، جہاں دنیا بھر سے بہترین دماغوں کا انتخاب کیا جاتا ہے۔

پروگرام کا آغاز واشنگٹن ڈی سی میں عالمی بینک گروپ کے ہیڈ کوارٹر سے ہوتا ہے، جس کے بعد دنیا بھر کے مختلف فیلڈ دفاتر میں روٹیشنز کروائی جاتی ہیں بتدائی دو سالہ پروگرام کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے پر نوجوانوں کو پانچ سال کے طویل مدتی کنٹریکٹ کی پیشکش کی جاتی ہے۔ کامیاب میدواروں کو عالمی بینک ، انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن اور ملٹی لیٹرل انویسٹمنٹ گارنٹی ایجنسی جیسے اداروں میں کام کرنے کا انمول تجربہ ملتا ہے، اس دوران کامیاب امیدواروں کوپیشہ ورانہ مہارتوں کو نکھارنے کے لیے کوچنگ، مینٹورشپ اور لیڈر شپ کی خصوصی ٹریننگ فراہم کی جاتی ہے۔خواہش مندامیدواروں کوعالمی بینک کی ویب سائیٹ پر30ستمبرتک درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید خبریں