اسلام آباد ۔ 7ستمبر (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ آنے والے دور میں چین۔پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل پر پاکستان کے سمندری راستوں پر بڑے پیمانے پر تجارتی و اقتصادی سرگرمیاں متوقع ہیں۔ پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی (پی ایم ایس اے) کے زیر اہتمام پی ایم …
صدر آزاد جموں وکشمیر کا پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے زیر اہتمام پی ایم ایس ایس کشمیر کی لانچنگ تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7ستمبر (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ آنے والے دور میں چین۔پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل پر پاکستان کے سمندری راستوں پر بڑے پیمانے پر تجارتی و اقتصادی سرگرمیاں متوقع ہیں۔ پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی (پی ایم ایس اے) کے زیر اہتمام پی ایم ایس ایس کشمیر کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر آزاد جموں وکشمیر کو پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے دستہ نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر نے پی ایم ایس ایس کشمیر کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس جدید بحری جہاز کا نام پی ایم ایس ایس کشمیر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ امر پی ایم ایس اے اور پورے پاکستان کی جانب سے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے لئے کی جانے والی جدوجہد کے حوالے سے ان سے اظہار یکجہتی کی علامت ہے اور یہ بات کشمیری عوام کے لئے باعث اعزاز و حوصلہ افزائی ہے۔








