صدر آزاد جموں وکشمیر کی جموں وکشمیر کونسل کی آئینی اصلاحات پر وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کو مبارکباد

اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے آزاد جموں وکشمیر کونسل کی آئینی اصلاحات پر وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کو مبارکباد دی ہے۔ بدھ کو مبارکباد کے پیغام میں انہوں نے آزادجموں وکشمیر کونسل میں آئینی اصلاحاتی پیکج لانے میں کامیابی پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کو جموں وکشمیر …

اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے آزاد جموں وکشمیر کونسل کی آئینی اصلاحات پر وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کو مبارکباد دی ہے۔ بدھ کو مبارکباد کے پیغام میں انہوں نے آزادجموں وکشمیر کونسل میں آئینی اصلاحاتی پیکج لانے میں کامیابی پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کو جموں وکشمیر کونسل میں اس آئینی اصلاحات کی بڑی کامیابی پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ وزیر اعظم آزادکشمیر نے رکاوٹوں اور مشکلات کے باوجود عزم اور حوصلہ مندی سے جموں وکشمیر کونسل میں آئینی اصلاحات لانے کی مہم کو جاری رکھا اور کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ کونسل ریفارم پیکج کشمیری عوام کی خواہشات اور امنگوں کی عکاسی کرتا ہے۔ آئینی اصلاحات ایک تاریخی فیصلہ ہے ۔