اسلام آباد ۔ 26 مارچ (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ چائنہ۔پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا ایک حصہ ہے جس سے پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک بھی مستفید ہوں گے، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو بین البراعظم روابط، خوشحالی اور اقتصادی ترقی کا ایک اہم منصوبہ ہے، بھارت کی جانب سے سی پیک کے حوالہ سے …
صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان کی بین الاقوامی امور کی ماہر مس لورا سکر مان سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 مارچ (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ چائنہ۔پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا ایک حصہ ہے جس سے پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک بھی مستفید ہوں گے، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو بین البراعظم روابط، خوشحالی اور اقتصادی ترقی کا ایک اہم منصوبہ ہے، بھارت کی جانب سے سی پیک کے حوالہ سے اعتراضات بالکل بے بنیاد ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایوان صدر کشمیر ہاﺅس اسلام آباد میں بین الاقوامی امور کی ماہر مس لورا سکر مان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا یہ مو¿قف ہے کہ سی پیک آزاد جموں وکشمیر و گلگت بلتستان کے متنازعہ علاقہ سے گزر رہا ہے لیکن بین الاقوامی قوانین کے تحت عوام الناس کے مفاد و اقتصادی بہتری کے لئے کوئی بھی منصوبہ کسی بھی علاقہ میں عمل میں لایا جا سکتا ہے، خواہ وہ علاقہ منتازعہ ہی کیوں نہ ہو۔ صدر آزاد جموں وکشمیر نے کہا ہے کہ دراصل بھارت چائنہ کے خطہ میں بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ و پاکستان کی تیزی سے بڑھتی ہوئی اقتصادی ترقی سے خوفزدہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ سی پیک کے حوالے سے دنیا کو گمراہ کرنے کےلئے متنازعہ علاقہ کا یہ بیانیہ بار بار دہرا رہا ہے۔








