اسلام آباد ۔ 14 فروری (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے بدھ کو آزاد جموں و کشمیر عبوری آئین (بارہویں ترمیم) ایکٹ 2018ءکی توثیق کردی ہے جس کے مطابق سیکشن II ایکٹ 1974 (VIII) میں ترمیم سے مسلم کی تعریف کی گئی ہے جس کے تحت مسلم کا مطلب ایسا شخص جو اتحاد اور اللہ تعالیٰ کی واحدانیت پر یقین رکھتا ہو اور حضرت …
صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے آزاد جموں و کشمیر عبوری آئین (بارہویں ترمیم) ایکٹ 2018ءکی توثیق کردی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 فروری (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے بدھ کو آزاد جموں و کشمیر عبوری آئین (بارہویں ترمیم) ایکٹ 2018ءکی توثیق کردی ہے جس کے مطابق سیکشن II ایکٹ 1974 (VIII) میں ترمیم سے مسلم کی تعریف کی گئی ہے جس کے تحت مسلم کا مطلب ایسا شخص جو اتحاد اور اللہ تعالیٰ کی واحدانیت پر یقین رکھتا ہو اور حضرت محمد کے آخری نبی اور رسول ہونے پر مطلق یقین رکھتا ہو کہ آپ کے بعد کوئی نبی یا رسول نہیں آئے گا اور اگر کوئی نبی ہونے کا دعویٰ کرنے یا اپنے آپ کو نبی ہونا ظاہر کرے تو اس کے جھوٹے ہونے پر یقین رکھتا ہو۔ صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان کے دستخط ثبت ہونے کے بعد اب یہ قانون بن گیا ہے۔ صدر مسعود خان نے کہا ہے کہ اس ترمیمی ایکٹ پر ان کی توثیق کے بعد ختم نبوت کا یہ بل ”سنگ میل“ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر حکومت کا یہ ایک تاریخی فیصلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ طویل عرصہ سے التواءمیں رہا ہے اور اب وزیراعظم آزاد کشمیر، سپیکر قانون ساز اسمبلی اور آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی نے ختم نبوت کا یہ قانون بنا کر ایک تاریخی کارنامہ سرانجام دیا ہے جس پر وہ مبارکباد اور خراج تحسین کے مستحق ہیں۔








