اسلام آباد ۔ 18 نومبر (اے پی پی) صدر آزاد کشمیر نے مطالبہ کیا ہے کہ سلامتی کونسل کشمیر کے معاملے پر اپنا کردار اداکرے اور کشمیر کیلئے فیکٹ مشن فائنڈنگ بنا کر کشمیر بھیجا جائے۔ برطانیہ کی حکومت کشمیر بارے سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کیلئے کردار اداکرے۔ کشمیر ہاو¿س اسلام آباد میں برطانوی پارلیمانی وفد کے ہمراہ پریس کانفرنس میںکہا کہ کشمیر میں بھارتی محاصرے کو ایک سو …
صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کی برطانوی پارلیمانی وفد کے ہمراہ پریس کانفرنس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 نومبر (اے پی پی) صدر آزاد کشمیر نے مطالبہ کیا ہے کہ سلامتی کونسل کشمیر کے معاملے پر اپنا کردار اداکرے اور کشمیر کیلئے فیکٹ مشن فائنڈنگ بنا کر کشمیر بھیجا جائے۔ برطانیہ کی حکومت کشمیر بارے سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کیلئے کردار اداکرے۔ کشمیر ہاو¿س اسلام آباد میں برطانوی پارلیمانی وفد کے ہمراہ پریس کانفرنس میںکہا کہ کشمیر میں بھارتی محاصرے کو ایک سو سات روز ہوچکے ہیں کشمیریوں پر جاری مظالم میں اضافہ ہورہا ہے۔ محاصرے کے دوران 13ہزار سے زائد نوجوانوں کو گرفتار کرکے جیلوں میں تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ بھارت نے جموں و کشمیر ،کارگل لداخ کو یونین ٹیریٹریز بنادیا ہے۔ ہندوستان کا یہ اقدام عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ صدر ریاست کا کہنا تھا کہ ہندوستان نے اب نیا نقشہ جاری کیا ہے جس میں آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کو بھی اپنا حصہ دکھایا ہے۔ کشمیریوں نے اپنے تحفظ کیلئے سول ڈیفنس نظام بنا لیا ہے۔ کشمیر جل رہا ہے لیکن سلامتی کونسل خاموش ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ سلامتی کونسل کشمیر کے معاملے پر اپنا کردار اداکرے۔اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔ صدر آزاد کشمیر نے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیر کیلئے فیکٹ فائنڈنگ مشن بنا کر کشمیر بیجا جائے۔ برطانیہ کی حکومت کشمیر بارے سلامتی کونسل اجلاس بلانے کیلئے کردار اداکرے۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانوی سیاسی جماعتیں بھی انتخابی مہم کے دوران بھی مسئلہ کشمیر کو اجاگر کریں۔








