اسلام آباد ۔ 11ستمبر (اے پی پی) صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ عوام کو صحت کی معیاری سہولتیں مہیا کرنا حکومت کی اولیں ترجیح ہے، آزادکشمیر کے دور دراز علاقوں باالخصوص دیہی علاقوں کے عوام کو صحت اور تعلیم کی بنیادی سہولتیں مہیا کرنے پر حکومت خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہٹیاں بالا کے دورے کے …
صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کی ڈی ایچ کیو ہسپتال ہٹیاں بالا کے دورے کے موقع پر گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11ستمبر (اے پی پی) صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ عوام کو صحت کی معیاری سہولتیں مہیا کرنا حکومت کی اولیں ترجیح ہے، آزادکشمیر کے دور دراز علاقوں باالخصوص دیہی علاقوں کے عوام کو صحت اور تعلیم کی بنیادی سہولتیں مہیا کرنے پر حکومت خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہٹیاں بالا کے دورے کے موقع پر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر خواجہ اظہر بشیر کی طرف سے دی گئی بریفنگ کے بعد کیا۔ اس موقع پر آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن اور چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی ڈاکٹر مصطفی بشیر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ضلع جہلم ویلی ڈاکٹر فاروق اعوان ، ضلعی انتظامیہ کے آفسران اور مقامی لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ صدر ریاست نے کہا کہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے ہسپتال کی بہتری کے لئے پیش کئے گے تمام مطالبات جائز ہیں اور امید ہے کہ وزیر صحت ، سیکرٹری صحت اور ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ ان مطالبات کی روشنی میں فوری اقدامات کریں گے۔








