اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی)صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ شوپیاں میں حالیہ قتل و غارت، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں اور سرحدی علاقوں میں قابض بھارتی افواج کی جانب سے غیر متوقع و بلا اشتعال فائرنگ سے نہتے شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا صریحاً ناقابل معافی جنگی جرائم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں …
صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان کا نامور سکالر ڈاکٹر مقصود جعفری کی کتاب ”کشمیر کی حالت زار“ کی تقریب رونمائی سے خطاب
اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی)صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ شوپیاں میں حالیہ قتل و غارت، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں اور سرحدی علاقوں میں قابض بھارتی افواج کی جانب سے غیر متوقع و بلا اشتعال فائرنگ سے نہتے شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا صریحاً ناقابل معافی جنگی جرائم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل بک فاﺅنڈیشن کی جانب سے منعقدہ سالانہ ©”کتاب میلے “ میں نامور سکالر ڈاکٹر مقصود جعفری کی کتاب ”کشمیر کی حالت زار“ کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کتاب صحیح وقت پر شائع کی گئی ہے کیونکہ 70 سالوں کا طویل عرصہ گزر جانے کے بعد بھی مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو سکا اور اس کتاب میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کی وا ضح طور پر ترجمانی کی گئی ہے ۔









