بغداد۔20دسمبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری عراق کے چار روزہ سرکاری دورے پر بغداد پہنچ گئے۔ہفتہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق عراق کے وزیرِ ثقافت و سیاحت پروفیسر ڈاکٹر احمد فکاک احمد البدرانی، عراق میں پاکستان کے سفیر محمد ذیشان احمد اور دیگر سینئر حکام نے صدرِ مملکت کا پرتپاک استقبال کیا ۔ دورے کے دوران صدرِ مملکت کی اعلیٰ عراقی قیادت …
صدر آصف علی زرداری چار روزہ سرکاری دورے پر بغداد پہنچ گئے

مزید خبریں
بغداد۔20دسمبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری عراق کے چار روزہ سرکاری دورے پر بغداد پہنچ گئے۔ہفتہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق عراق کے وزیرِ ثقافت و سیاحت پروفیسر ڈاکٹر احمد فکاک احمد البدرانی، عراق میں پاکستان کے سفیر محمد ذیشان احمد اور دیگر سینئر حکام نے صدرِ مملکت کا پرتپاک استقبال کیا ۔
دورے کے دوران صدرِ مملکت کی اعلیٰ عراقی قیادت سے ملاقاتیں متوقع ہیں، جن میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔صدرِ مملکت کا یہ دورہ پاکستان اور عراق کے برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔








