صدر آصف علی زرداری کا سابق گورنر اسٹیٹ بینک شمشاد اختر کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار

اسلام آباد۔27دسمبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے سابق گورنر اسٹیٹ بینک شمشاد اختر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ہفتہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے معیشت اور مالیاتی نظم و نسق کے شعبے میں شمشاد اختر کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ انہوں نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور سوگوار …

اسلام آباد۔27دسمبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے سابق گورنر اسٹیٹ بینک شمشاد اختر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ہفتہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے معیشت اور مالیاتی نظم و نسق کے شعبے میں شمشاد اختر کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ انہوں نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔