صدر آصف علی زرداری کا ڈیرہ اسماعیل خان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ڈیرہ اسماعیل خان میں بھارتی پشت پناہی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔صدرِ مملکت نے آپریشن کے دوران سات خوارج کے خاتمے کو ریاستی رٹ کے مؤثر نفاذ اور قومی سلامتی کے عزم کا مظہر قرار دیا۔پیر کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر …

اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ڈیرہ اسماعیل خان میں بھارتی پشت پناہی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔صدرِ مملکت نے آپریشن کے دوران سات خوارج کے خاتمے کو ریاستی رٹ کے مؤثر نفاذ اور قومی سلامتی کے عزم کا مظہر قرار دیا۔پیر کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر آصف زرداری نے مادرِ وطن پر جان نچھاور کرنے والے نائیک یاسر خان شہید کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم شہید کے اہلِخانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔