صدر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کا طلبہ سے ہفتہ وار ملاقاتوں کا اعلان

اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے صدر پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد نے طلبہ سے براہ راست رابطے کے لیے ہفتہ وار ملاقاتوں کا آغاز کر دیا جس میں وہ طلبہ کے مسائل، تجاویز اور آراء سنیں گے۔یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق ملاقاتوں کو موثر اور آرام دہ بنانے کے لیے ہر ہفتے مختلف صنف کے طلبہ سے ملاقات کی جائے گی۔ ایک ہفتے طالبات سے …

اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے صدر پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد نے طلبہ سے براہ راست رابطے کے لیے ہفتہ وار ملاقاتوں کا آغاز کر دیا جس میں وہ طلبہ کے مسائل، تجاویز اور آراء سنیں گے۔یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق ملاقاتوں کو موثر اور آرام دہ بنانے کے لیے ہر ہفتے مختلف صنف کے طلبہ سے ملاقات کی جائے گی۔ ایک ہفتے طالبات سے جبکہ اگلے ہفتے طلبہ سے ملاقات ہوگی۔

اس سلسلے کی پہلی نشست منگل 7 اکتوبر کو ہوگی جس میں صرف طالبات کو اپنی شکایات اور تجاویز براہ راست صدر جامعہ کے سامنے پیش کرنے کا موقع دیا جائے گا۔ یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام طلبہ سے بہتر رابطہ اور ان کے مسائل کے فوری حل کے لیے ایک اہم قدم ہے۔