فیصل آباد۔ 12 جنوری (اے پی پی):فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر فاروق یوسف شیخ نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد کے نومنتخب صدر میاں طارق محمود، سیکرٹری کلیم اللہ گل اور دیگر عہدیداروں کو مبارکبا د دیتے ہوئے بار اور بزنس کمیونٹی کے درمیان بہترین تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں صدر چیمبر نے کہا ہے کہ …
صدر فیصل آباد چیمبر کی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد کے نومنتخب صدر کو الیکشن جیتنے پر مبارکباد

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 12 جنوری (اے پی پی):فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر فاروق یوسف شیخ نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد کے نومنتخب صدر میاں طارق محمود، سیکرٹری کلیم اللہ گل اور دیگر عہدیداروں کو مبارکبا د دیتے ہوئے بار اور بزنس کمیونٹی کے درمیان بہترین تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تہنیتی پیغام میں صدر چیمبر نے کہا ہے کہ فیصل آباد چیمبر کی طرح فیصل آباد کی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کو بھی پنجاب کی اہم ترین بار ہونے کا اعزاز حاصل ہے جس کے ممبر طویل عرصہ سے یہاں ہائی کورٹ کے ڈویژنل بنچ کا مطالبہ کرتے چلے آرہے ہیں۔ انہوں نے اس توقع کااظہار کیا کہ موجودہ عہدیداران بھی یہاں ڈویژنل بنچ کے قیام کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے تاکہ راولپنڈی، ملتان اور بہاولپور کی طرح یہاں کے لوگوں کو بھی ڈویژنل بنچ کی سہولت مل سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فیصل آباد بار کے نومنتخب عہدیداران، صدر میاں طارق محمود کی قیادت میں ملک کے تیسرے اہم ترین صنعتی، تجارتی اور کاروباری شہر کو انصاف کی فراہمی کی سہولتیں اُن کی دہلیز تک پہنچانے کیلئے مل کر جدوجہد کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صنعتی، تجارتی اور کاروباری سرگرمیوں کیلئے بھی انصاف کی فراہمی ناگزیر ہے اور اس مقصد کیلئے چیمبر، بار، انتظامیہ اور عدلیہ مل کر ہر ممکن کوششیں کریں گے۔








