لاہور۔10فروری (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر محمد نوازشریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ برطانوی ہائی کمشنر نے صدر مسلم لیگ (ن)محمد نواز شریف کی پاکستان کیلئے گرانقدر خدمات کو سراہا۔ برٹش ہائی کمشنر جین میریٹ نے وزیر اعلی پنجاب کے جاری منصوبوں کو قابل تحسین …
صدر مسلم لیگ ن محمد نوازشریف اور مریم نواز سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
لاہور۔10فروری (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر محمد نوازشریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
برطانوی ہائی کمشنر نے صدر مسلم لیگ (ن)محمد نواز شریف کی پاکستان کیلئے گرانقدر خدمات کو سراہا۔ برٹش ہائی کمشنر جین میریٹ نے وزیر اعلی پنجاب کے جاری منصوبوں کو قابل تحسین قرار دیا۔ برطانوی ہائی کمشنر نے لاہور میں بسنت کے تہوار پر مسرت کا اظہار بھی کیا۔








