صدر ملکت ممنون حسین کی بین الاقوامی سیمینار کے سینئر مندوبین کے وفد سے گفتگو

اسلام آباد ۔22 مارچ (اے پی پی) صدر ملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان شاندار مواقع کی سرزمین ہے جس سے ہمارے دوست ممالک بالخصوص وسطی ایشیائی ممالک سب سے زیادہ فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ پاک چین اقتصادی راہداری کے قیام کے بعد وسطی ایشیائی ممالک کے لئے پاکستان میں کئی شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع پیدا ہوگئے ہیں جو ان ملکوں کے مشترکہ مفاد میں ہوں …

اسلام آباد ۔22 مارچ (اے پی پی) صدر ملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان شاندار مواقع کی سرزمین ہے جس سے ہمارے دوست ممالک بالخصوص وسطی ایشیائی ممالک سب سے زیادہ فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ پاک چین اقتصادی راہداری کے قیام کے بعد وسطی ایشیائی ممالک کے لئے پاکستان میں کئی شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع پیدا ہوگئے ہیں جو ان ملکوں کے مشترکہ مفاد میں ہوں گے۔ یہ بات انہوں نے ”پاکستان : مواقع کی سرزمین“ کے موضوع پر بین الاقوامی سیمینار کے سینئر مندوبین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس نے ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ، متعلقہ ممالک کے سفیر اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ صدرِ مملکت نے کہا کہ وسط ایشیا کے ممالک اور پاکستان کے درمیان گہرے تاریخی اور ثقافتی رشتے ہیں جو زندگی کے دیگر شعبوں میں ہمارے تعاون کو زیادہ بامعنی بنا دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چین اقتصادی راہداری کے وجود میں آنے کے بعد خطے میں ترقی اور خوشحالی کے لئے بے شمار نئے مواقع پیدا ہو جائیں گے جس سے وسطی ایشیائی ممالک خاص طور پر فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اس مقصد کے لئے ضروری ہے کہ پاکستان اور خطے کے دیگر ممالک کے درمیان سرکاری اور غیر سرکاری، دونوں سطح پر تعلقات کو فروغ دیا جائے۔