اسلام آباد۔17اکتوبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری سے سیمنز ہیلتھینیئرز پاکستان و افغانستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر خرم جمیل نے جمعہ کو ایوانِ صدر میں ملاقات کی اورصحت کے شعبہ میں تعاون کو بڑھانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق اس ملاقات میں صحت کے شعبہ میں تعاون کو بڑھانے خاص طور پر میڈیکل ٹیکنالوجی، تشخیصی سہولیات …
صدر مملکت آصف علی زرداری سے سیمنز ہیلتھینیئرز کے سی ای او کی ملاقات ، صحت کے شعبہ میں تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔17اکتوبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری سے سیمنز ہیلتھینیئرز پاکستان و افغانستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر خرم جمیل نے جمعہ کو ایوانِ صدر میں ملاقات کی اورصحت کے شعبہ میں تعاون کو بڑھانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق اس ملاقات میں صحت کے شعبہ میں تعاون کو بڑھانے خاص طور پر میڈیکل ٹیکنالوجی، تشخیصی سہولیات اور ڈیجیٹل ہیلتھ کے شعبوں میں تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
صدر مملکت نے پاکستان کے صحت کے شعبہ کی معاونت میں سیمنز ہیلتھینیئرز کے کردار کی تعریف کی اور صحت کی خدمات میں جدت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے حوالے سے حکومتی عزم کی تصدیق کی۔ اس موقع پر سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی موجود تھے۔








