صدر مملکت آصف علی زرداری سے قطری وزیراعظم و وزیر خارجہ کی ملاقات، دونوں اطراف کا باہمی تعلقات کو وسعت دینے، تجارت کے فروغ اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے پر تبادلہ خیال

دوحہ۔4نومبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری سے قطر کے وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن بن جاسم آل ثانی نے ملاقات کی ۔ دونوں اطراف نے باہمی تعلقات کو وسعت دینے، تجارت کے فروغ اور سرمایہ کاری کے مواقع کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا ۔ ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے منگل کو جاری بیان کے مطابق قطری وزیر اعظم وزیر خارجہ شیخ محمد بن …

دوحہ۔4نومبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری سے قطر کے وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن بن جاسم آل ثانی نے ملاقات کی ۔ دونوں اطراف نے باہمی تعلقات کو وسعت دینے، تجارت کے فروغ اور سرمایہ کاری کے مواقع کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا ۔ ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے منگل کو جاری بیان کے مطابق قطری وزیر اعظم وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن بن جاسم آل ثانی صدر مملکت سے ملاقات کے لیے خصوصی طور پر ہوٹل میں تشریف لائے جہاں صدر قیام پذیر ہیں۔

ملاقات کے دوران دونوں اطراف نے باہمی تعلقات کو وسعت دینے، تجارت کے فروغ اور سرمایہ کاری کے مواقع کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے اسرائیلی جارحیت کے دوران قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے قطر کی قیادت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کی تعریف کی اور اس سلسلے میں قطر کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے 2022 فیفا ورلڈ کپ کی کامیاب میزبانی اور اس موقع پر اٹھائے گئے مثالی اقدامات پر بھی قطر کی تعریف کی۔

قطری وزیراعظم نے حالیہ پاک بھارت تنازعے کے دوران پاکستانی قوم اور مسلح افواج کی بہادری کا اعتراف کیا اور پاکستان کے استحکام کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ افغانستان میں جاری اقدامات سے دیرپا امن اور استحکام قائم ہوگا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے قطر کی قیادت کو پاکستان میں سرمایہ کاری ، خاص طور پر اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کی دعوت دی جس کے جواب میں قطری وزیراعظم نے کہا کہ قطر پہلے ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کر رہا ہے اور اپنی سرمایہ کاری کے حجم میں اضافہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ ملاقات کے دوران خاتون اول محترمہ آصفہ بھٹو زرداری، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور قطر میں پاکستان کے سفیر بھی موجود تھے۔