اسلام آباد۔17اکتوبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل اور تنظیم العلماء کے چیئرمین ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے جمعہ کو ایوان صدر میں ملاقات کی۔ان کے ہمراہ سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی، مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل کے مشیر اور ریجنل ڈائریکٹر سعد مسعود الحارثی اور مسلم ورلڈ لیگ کے انڈر سیکرٹری برائے قانونی امور عبداللطیف یوسف …
صدر مملکت آصف علی زرداری سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔17اکتوبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل اور تنظیم العلماء کے چیئرمین ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے جمعہ کو ایوان صدر میں ملاقات کی۔ان کے ہمراہ سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی، مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل کے مشیر اور ریجنل ڈائریکٹر سعد مسعود الحارثی اور مسلم ورلڈ لیگ کے انڈر سیکرٹری برائے قانونی امور عبداللطیف یوسف المطلق بھی موجود تھے۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے ڈاکٹر العیسیٰ کا پاکستان میں خیرمقدم کرتے ہوئے خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ایوان صدر کے پریس ونگ سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے اتحاد، اعتدال اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے میں ڈاکٹر العیسیٰ کی قیادت کو سراہا اور دنیا بھر میں مسلم ورلڈ لیگ کی انسانیت نواز اور تعلیمی اقدامات کی تعریف کی۔ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے کہا کہ پاکستان سعودی عوام کے دلوں میں ایک خاص مقیم رکھتا ہے اور دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات دن بہ دن مضبوط سے مضبوط تر ہوتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی کو قابل فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ صدر مملکت آصف علی زرداری کے سیاسی کردار کو تسلسل سے دیکھتے اور اسے متاثر کن تصور کرتے ہیں۔ انہوں نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی زندگی اور ورثہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں ایک رول ماڈل قرار دیا اور صدر مملکت آصف علی زرداری کو ان کے سیاسی نظریہ اور مشن کو کو آگے بڑھانے کی تعریف کی۔
ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ دفاعی تعاون کے معاہدے نے دونوں ممالک کے درمیان گہرے اعتماد اور سٹریٹجیک ہم آہنگی کا اظہار کیا ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے انتہا پسندی اور اسلامو فوبیا کے خلاف مسلم ورلڈ لیگ کی کوششوں کو سراہا اور سماجی بہبود، خواتین کے بااختیار بنانے اور تعلیم پر اس کی توجہ کی تعریف کی۔ انہوں نے مسلم کمیونٹیز میں لڑکیوں کی تعلیم پر اس سال کے آغاز میں اسلام آباد میں مسلم ورلڈ لیگ کی میزبانی میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس کو امت مسلمہ کے فکری اور اخلاقی بنیاد کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔ مسلم ورلڈ لیگ کے ساتھ پاکستان کی شراکت داری کا حوالہ دیتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ اسلام آباد میں مسلم ورلڈ لیگ کی میزبانی میں لڑکیوں کی تعلیم پر بین الاقوامی کانفرنس قابل تعریف اقدام ہے۔
صدر مملکت نے سیرت النبی ﷺ میوزیم کو پاکستان اور مسلم ورلڈ لیگ کے مشترکہ احترام اور عقیدت کی علامت قرار دیا۔ صدر آصف علی زرداری نے پاکستان اور مسلم ورلڈ لیگ کے درمیان مجوزہ معاہدے کو صحت، تعلیم اور انسانی ہمدردی کے منصوبوں کے لیے اہم قرار دیا۔ مسلم ورلڈ لیگ اور پاکستان کی وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے درمیان تجویز کردہ معاہدے کا ذکر کرتے ہوئے صدر مملکت نے صحت، تعلیم اور انسانیت دوست امداد جیسے متعدد شعبوں پر محیط منصوبوں کے لیے مربوط نقطہ نظر کی اہمیت پر زور دیا۔ صدر آصف علی زرداری نے حق خودارادیت کی جدوجہد میں فلسطینی عوام کے ساتھ پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کو سعودی عرب کے ساتھ تاریخی اور برادرانہ تعلقات پر فخر ہے۔ انہوں نے سعودی عرب اور مسلم ورلڈ لیگ کی زیر قیادت امن کوششوں بشمول شرم الشیخ امن سربراہ کانفرنس اور غزہ پلان کا خیرمقدم کیا اور اس بات پر زور دیا کہ کوئی بھی امن اقدام مستقل جنگ بندی، اسرائیلی فوجوں کے انخلاء اور غزہ کی تعمیر نو کو یقینی بنائے۔ صدر نے کہا کہ پاکستان کو سعودی عرب کے ساتھ تعلق تاریخی تعلقات پر فخر ہے اور یہ مشترکہ عقیدے اور باہمی احترام میں گہری جڑیں رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی ولی عہد شہزادہ کی آئندہ پاکستان آمد کا منتظر ہے اور دفاع، تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کی تعریف کی۔
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان سے دوطرفہ تعاون مزید مضبوط ہوگا۔ انہوں نے امت مسلمہ کو متحد کرنے اور مکالمہ، رواداری اور ہمدردی کو فروغ دینے میں مسلم ورلڈ لیگ کے کردار کو سراہا اور تعلیم، بین المذاہب ہم آہنگی اور انسانیت نواز امداد میں مسلم ورلڈ لیگ کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کے پاکستان کے خواہش کی اظہار کیا۔ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے کہا کہ پاکستان سعودی عوام کے دلوں میں خصوصی مقام رکھتا ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔
ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے کہا کہ پاکستان سے دوستی کو مملکت سعودی عرب اپنے لیے باعث فخر سمجھتی ہے۔ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کا سیاسی سفر قابل تحسین اور متاثرکن ہے، محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی زندگی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے۔ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے صدر زرداری کو محترمہ بینظیر بھٹو کی سیاسی وراثت آگے بڑھانے پر خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ دفاعی معاہدہ باہمی اعتماد اور تعلقات کا مظہر ہے۔ اس موقع پر سینیٹر شیری رحمان اور مولانا طاہر محمود اشرفی بھی موجود تھے۔








